Smiso IKS Oppland
Glassverksgt. 5
2815 Gjøvik
61 17 14 00
post@smiso-oppland.no

Landsdekkende hjelpetelefon
(gratis grønt nummer):

800 57 000

زنائے محرم [انسیسٹ] اور جنسی حملوں کا نشانہ بننے والے افراد کا امدادی مرکز

اسمیسو [ایس ایم آئی ایس او]اپ لینڈ

انگریزی میں معلومات


اسمیسو [ایس آئی ایم ایس او] آپ لینڈ کسی بھی جنس سے تعلق رکھنے والے ان افراد کا امدادی مرکز ہے جن کی عمر 16 سال سے زائد ہو اور جو زنائے محرم [انسیسٹ] یا مجرمانہ جنسی حملے کا نشانہ بنے ہوں۔ ہم قومی بحالی کے اداروں کا متبادل نہیں، ہماری پیش کردہ خدمات ضمنی ہیں۔

- ہم ان افراد کو سہارا فراہم کرتے ہیں جو زنائے محرم یا جنسی حملے کا نشانہ بنے ہوں

- ہم ایسے افراد کے ساتھ ان طریقوں اور راستوں کی بہتری کے لیے کام کرتے ہیں جن پر چل کر وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی میں آگے بڑھ سکیں

- ہم بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف جنگ کرتے ہیں

وہ افرادیا پیشہ ور لوگ ادارے کو درخواست دے سکتے ہیں جنہیں معلومات یا رہنمائی کی ضرورت ہو ۔ یہ پیشکش بالکل مفت ہے!

زنائے محرم [انسیسٹ] کیا ہے؟

ہم زنائے محرم [انسیسٹ] کی اس طرح وضاحت کرتے ہیں "کسی ایسے فرد کی جانب سے جنسی زیادتی کا ارتکاب جسے بچہ جانتا ہواور اس پر بھروسہ کرتا ہو"۔ زیادتی کا مرتکب فرد بچے کا والد، والدہ، بھائی، بہن، خاندان کا کوئی دیگر فرد، کوئی پڑوسی ، استاد یا دیگر فرد ہو سکتا ہے۔

جنسی زیادتی میں جنسی اعضاء کو جنسی تسکین کے حصول تک سہلانا [مشت زنی]، زبانی جنسی عمل [زبان اور ہونٹوں سے جنسی اعضاء کی بوسہ زنی وغیرہ] اور جنسی اختلاط شامل ہیں۔

آپ ہم سے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسمیسو [ایس آئی ایم ایس او] آپ لینڈمیں کام کرنے والا ہر فرد رازداری کے اصول کا پابند ہے۔

ہم سیاسی اور مذہبی طور پر غیر جانبدار ہیں

ہم سے رابطہ کریں

ٹیلی فون: 00 14 17 61 پیر – جمعہ: 08:00 تا 15:30

آنے والے افراد کے لیے پتہ

Glassverksgt. 5, 2815 Gjøvik – نقشہ دکھائیں